صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح مسلم تفصیلات

صحيح مسلم
نماز کے احکام و مسائل
The Book of Prayers
49. باب دُنُوِّ الْمُصَلِّي مِنَ السُّتْرَةِ:
49. باب: جائے نماز کا سترہ کے قریب ہونا۔
Chapter: The Praying Person Standing Close To The Sutrah
حدیث نمبر: 1135
Save to word اعراب
حدثنا إسحاق بن إبراهيم ومحمد بن المثنى واللفظ لابن المثنى، قال إسحاق : اخبرنا، وقال ابن المثنى ، حدثنا حماد بن مسعدة ، عن يزيد يعني ابن ابي عبيد ، عن سلمة وهو ابن الاكوع ، " انه كان يتحرى موضع مكان المصحف يسبح فيه، وذكر ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، كان يتحرى ذلك المكان، وكان بين المنبر، والقبلة، قدر ممر الشاة ".حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّى، قَالَ إِسْحَاق : أَخْبَرَنَا، وَقَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، عَنْ يَزِيدَ يَعْنِي ابْنَ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنْ سَلَمَةَ وَهُوَ ابْنُ الأَكْوَعِ ، " أَنَّهُ كَانَ يَتَحَرَّى مَوْضِعَ مَكَانِ الْمُصْحَفِ يُسَبِّحُ فِيهِ، وَذَكَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يَتَحَرَّى ذَلِكَ الْمَكَانَ، وَكَانَ بَيْنَ الْمِنْبَرِ، وَالْقِبْلَةِ، قَدْرُ مَمَرِّ الشَّاةِ ".
۔ حماد بن مسعدہ نے یزید بن ابی عبید سے اور انہوں نے حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ وہ (سلمہ رضی اللہ عنہ) کوشش کر کے (مسجد نبوی میں) اس جگہ نفلی نماز پڑھتے جہاں مصحف (رکھا ہوا) تھا اور انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی جگہ کی کوشش فرماتے تھے اور (یہاں) منبر اور قبلے کی دیوار کے درمیان بکری کے راستے کے برابر فاصلہ تھا۔
حضرت سلمہ رضی اللہ تعالٰی عنہ (جو اکوع کا بیٹا ہے) کے بارے میں روایت ہے کہ وہ کوشش کر کے (مسجد نبوی میں) اس جگہ نفلی نماز پڑھتے جہاں مصحف رکھا ہوا تھا، اور انہوں نے بتایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس جگہ کو پسند فرماتے تھے اور منبر اور قبلہ کی دیوار کے درمیان بکری گزرنے کے برابر فاصلہ تھا۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 509

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

   صحيح مسلم1135سلمة بن عمروبين المنبر والقبلة قدر ممر الشاة
   سنن أبي داود1082سلمة بن عمروبين منبر رسول الله وبين الحائط كقدر ممر الشاة

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 1135 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1135  
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
يَتَحَرّٰي:
کوشش کرتے،
اس کا انتخاب کرتے،
یعنی اس جگہ کو ترجیح دیتے۔
(2)
مَكَانَ المُصْحَف:
وہ جگہ،
جہاں مسجد نبوی میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے مصحف امام کے لیے صندوق رکھوایا تھا،
جہاں اسطوانة المهاجرين (مہاجروں کے بیٹھنے کا ستون)
تھا۔
فوائد ومسائل:
دور نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں محراب نہ تھا اس لیے منبر دیوار کے قریب رکھا گیا تھا منبر اور دیوار کا فاصلہ بکری گزرنے کے بقدر تھا اور آپﷺ منبر کے پاس کھڑے ہوتے تھے اس لیے آپﷺ کی سجدہ گاہ اور دیوار کا فاصلہ بقدر مَمَرََالشَّاۃ تھا۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1135   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.