سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے بارے میں فرمایا جو جاگنے پر تری دیکھے، خواب (احتلام) یاد نہ ہو، فرمایا: ”وہ غسل کر لے اور اگر خواب میں احتلام ہوتے دیکھے، لیکن تری نہ پائے تو اس پر غسل نہیں ہے۔“(یعنی جب منی کا اثر دیکھے تبھی غسل واجب ہو گا، صرف خواب دیکھنے سے نہیں)۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 792]» اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداود 236]، [ترمذي 113]، [ابن ماجه 612]، [دارقطني 133/1]، [البيهقي 168/1]