سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس پانی کے بارے میں دریافت کیا گیا جس سے درند و چرند پانی پیتے ہیں؟ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب پانی کی مقدار دو بڑے مٹکوں کے برابر ہو تو وہ نجاست کو قبول ہی نہیں کرتا۔“
وضاحت: (تشریح حدیث 754) یعنی ایسا پانی مجرد نجاست کے اس میں گر نے سے نجس نہیں ہوتا جب تک کہ اوصافِ ثلاثہ میں سے کوئی وصف تبدیل نہ ہو جائے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 759]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 63]، [ترمذي 67]، [نسائي 52]، [ابن ماجه 517]