سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعضائے وضوء کو ایک ایک بار دھویا، اور کلی و استنشاق ایک چلو سے کئے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 718 سے 720) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اعضائے وضو کو ایک ایک بار دھویا جائے تب بھی وضو ہو جاتا ہے۔ اور استنشاق سے مراد ناک میں پانی چڑھانا اور ناک کو جھاڑنا ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 724]» دیکھئے: تخریج سابق و [ابن حبان 1076]، [حاكم 150/1]، [البيهقي 50/1] و [ابن الجارود 69]