سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو حکم دیا کہ ”لوگ ہم پر تین چیزوں میں غالب نہ آ جائیں، یہ کہ ہم معروف کا حکم دیں اور منکر سے روکیں اور لوگوں کو سنت کی تعلیم دیں۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لانقطاعه القاسم بن عوف لم يدرك أبا ذر، [مكتبه الشامله نمبر: 560]» قاسم بن عوف کا لقاء سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے ثابت نہیں، اس لئے اس روایت کی سند میں انقطاع ہے۔ دیکھئے: [مسند أحمد 165/5]، [الاعتقاد للبيهقي ص: 154]، لیکن اس کی سند میں بھی ایک راوی مجہول ہے۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لانقطاعه القاسم بن عوف لم يدرك أبا ذر