45. باب مَنْ كَرِهَ الشُّهْرَةَ وَالْمَعْرِفَةَ:
45. جس نے شہرت اور خاص پہچان کو ناپسند کیا اس کا بیان
(حديث مقطوع) اخبرنا احمد بن الحجاج، حدثنا سفيان بن عيينة، عن الاعمش، قال: "جهدنا بإبراهيم حتى ان نجلسه إلى سارية، فابى".(حديث مقطوع) أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَجَّاجِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، قَالَ: "جَهَدْنَا بِإِبْرَاهِيمَ حَتَّى أَنْ نُجْلِسَهُ إِلَى سَارِيَةٍ، فَأَبَى".
اعمش (سلیمان بن مہران) نے کہا: ہم نے امام ابراہیم نخعی رحمہ اللہ کو مجبور کیا کہ انہیں ستون کے پاس بٹھا دیں، لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔
وضاحت:
(تشریح احادیث 529 سے 535)
یعنی انہیں کسی خاص جگہ بیٹھنے سے انکار تھا کہ یہ نہ کہا جائے کہ ابراہیم فلاں جگہ بیٹھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 535]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [تاريخ أبى زرعه 1997] و [مصنف ابن أبى شيبه 6680]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح