عبدالملک بن عبداللہ بن ابی سفیان نے اپنے چچا عمرو بن ابی سفیان سے روایت کیا کہ انہوں نے سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ فرماتے تھے: علم کو کتابت کے ذریعہ قید کر لو۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف فيه عنعنة ابن جريج، [مكتبه الشامله نمبر: 514]» اس اثر کی سند میں عبدالملک متکلم فیہ ہیں اور ابن جریج نے عنعنہ سے روایت کیا ہے، اس لئے یہ روایت ضعیف ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 6478]، [جامع بيان العلم 396]، [المحدث الفاصل 358]، [تقييد العلم ص: 88] و [المستدرك 106/1]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف فيه عنعنة ابن جريج