امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ نے عبیدہ (بن عمرو السلمانی) سے کہا: میں آپ سے جو سنتا ہوں اسے لکھ لوں؟ فرمایا: نہیں، میں نے کہا: اگر لکھا ہوا مل جائے تو اسے پڑھ لوں؟ فرمایا: نہیں۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 486]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [تقييد العلم ص: 45]، [جامع بيان العلم 360]، [مصنف ابن أبى شيبه 6356]، [العلم لأبي خيثمه 150]