(حديث مقطوع) اخبرنا محمد بن احمد، حدثنا سفيان، عن مسعر، قال: قال سعد بن إبراهيم: "لا يحدث عن رسول الله إلا الثقات".(حديث مقطوع) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مِسْعَرٍ، قَالَ: قَالَ سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ: "لَا يُحَدِّثْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ إِلَّا الثِّقَاتُ".
سعد بن ابراہیم نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثقات راوی ہی حدیث روایت کرتے ہیں۔
وضاحت: (تشریح حدیث 428) مذکورہ بالا اثر میں اس بات کی ترغیب ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت اور حدیث بیان کرنے والا ثقہ ہونا چاہیے، جس طرح حدیث میں ہے: «لَا يَحْمِلْ هٰذَا الْعِلْمَ إِلَّا عُدُوُ لَهُ (أو كما قال عليه السلام)» ۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 429]» اس اثر کی سند صحیح ہے۔ امام مسلم نے اپنی صحیح کے مقدمہ میں اسے ذکر کیا ہے۔ دیکھئے: [مقدمة صحيح مسلم 15/1]، [الكفاية ص: 32] و [تاريخ أبى زرعة 1484]