سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص صبح کے وقت «أعوذ بالله السميع العليم من الشيطان الرجيم» کے بعد سورہ حشر کی آخری تین آیات پڑھے گا الله تعالیٰ اس کے لئے ستر ہزار فرشتے متعین کر دیتا ہے جو شام تک اس کے لئے مغفرت کی دعا کرتے ہیں، اور اگر شام کو پڑھے گا تو اسی طرح صبح تک اس کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔“
وضاحت: (تشریح احادیث 3445 سے 3457) تنبیہ: سند میں کلام ہونا، یا مرسل و موقوف ہونا، یہ سب ضعف کی علامات ہیں یعنی وہ روایت ضعیف ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 3468]» اس حدیث کی سند میں کلام ہے۔ دیکھئے: [أحمد 26/5]، [الترمذي 2923]، [ابن السني فى عمل اليوم و الليلة 80]، [طبراني فى الكبير 229/20، 537]، [شعب الإيمان 2502]