سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: جس نے آل عمران پڑھی تو وہ غنی ہے اور (اس کے لئے) عورتیں مزین ہیں۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: «محبرة»: مزینہ یعنی زینت والی سجی سجائی۔
تخریج الحدیث: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 3438]» اس اثر کی سند سلیم بن حنظلہ بکری کی وجہ سے جید ہے اور موقوف ہے۔ دیکھئے: [فضائل القرآن لابي عبيد، ص: 237-238]، [شعب الإيمان للبيهقي 2615] و [عبدالرزاق 6015، بدون ذكر و النساء محبرة]