سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: علم حاصل کرو، اس سے قبل کہ وہ سمیٹ لیا جائے، بیشک علم کا سمٹنا علماء کا سمٹ جانا (ختم ہو جانا) ہے، یقیناً عالم اور متعلم (طالب علم) اجر میں برابر ہیں۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لانقطاعه، [مكتبه الشامله نمبر: 337]» اس اثر کی سند میں انقطاع ہے، لیکن شاہد موجود ہے، جیسا کہ رقم (251، 252) میں گزر چکا ہے۔ نیز دیکھئے: [ابن أبى شيبه 6172]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لانقطاعه