سیدنا عمرو بن خارجہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کے پاس تھا جو جگالی کر رہی تھی اور اس کا لعاب میرے دونوں کندھوں کے درمیان بہہ رہا تھا، میں نے سنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”سنو لوگو! بیشک اللہ تعالیٰ نے ہر صاحب حق (وارث) کے لئے حصہ مقرر کر دیا ہے، اب کسی وارث کے لئے وصیت کرنا جائز نہیں ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 3303]» اس حدیث کی سند حسن ہے، اور رقم (2565) پر اس کی تخریج گذر چکی ہے۔ نیز دیکھئے: [ترمذي 2121]، [نسائي 3643]، [ابن ماجه 2712، وغيرهم]