قبیصہ (بن عقبہ) نے کہا: میں نے سفیان سے سنا، وہ کہتے تھے: اگر (مرنے والا) کسی وارث کے لئے یا غیر وارث کے لئے سو درہم دینے کا فیصلہ کرے، تو انہوں نے کہا: میں ایسی تمام وصیت کو باطل قرار دوں گا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح إلى سفيان، [مكتبه الشامله نمبر: 3299]» اس اثر کی سند صحیح ہے۔ کہیں اور یہ روایت نہیں ملی۔ بعض روایات میں ہے: «ابطلهما» یعنی ان دونوں کیلئے وصیت باطل ہوگی کیونکہ وارث کیلئے وصیت درست نہیں، جیسا کہ (3292) نمبر پر آ رہا ہے۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح إلى سفيان