(حديث مقطوع) حدثنا عبيد الله، عن إسرائيل، عن منصور، عن إبراهيم، قال: "إذا اوصى الرجل لآخر بمثل نصيب ابنه، فلا يتم له مثل نصيبه، حتى ينقص منه".(حديث مقطوع) حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: "إِذَا أَوْصَى الرَّجُلُ لِآخَرَ بِمِثْلِ نَصِيبِ ابْنِهِ، فَلَا يَتِمُّ لَهُ مِثْلُ نَصِيبِهِ، حَتَّى يَنْقُصَ مِنْهُ".
ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: جب کوئی آدمی کسی کے لئے وصیت کرے کہ اس کے بیٹے کے مثل اس کو حصہ دیا جائے تو اس کا حصہ پورا ہو گا ہی نہیں جب تک کہ بیٹے کے حصے میں سے کمی نہ ہو گی۔
وضاحت: (تشریح حدیث 3282) یعنی جب بیٹے کے مانند اس شخص کو حصہ دیا جائے گا تو یقیناً بیٹے کے حصے میں کمی آئے گی، اسی لئے لوگ اس طرح کی وصیت کو ناپسند کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3294]» اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 10844]