ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے مروی ہے: سیدنا عمر، سیدنا علی، سیدنا زید رضی اللہ عنہم سب نے کہا: ولاء (حق وراثت) بڑے کے لئے ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لانقطاعه، [مكتبه الشامله نمبر: 3070]» ابراہیم نخعی رحمہ اللہ کا مذکور بالا کسی صحابی سے لقاء ثابت نہیں اس لئے اس اثر کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11550، 11606]، [البيهقي 303/10، 306]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لانقطاعه