شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ سیدنا علی اور سیدنا زید رضی اللہ عنہما دونوں نے کہا: ولاء بڑے کے لئے ہے، اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور (قاضی) شریح نے کہا: وارثین کے لئے ہو گا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح إن كان عامر الشعبي سمعه منهما أو من أحدهما، [مكتبه الشامله نمبر: 3067]» اس اثر کی سند صحیح ہے۔ عامر الشعبی رحمہ اللہ کے مذکور صحابہ سے لقاء میں احتمال ہے۔ ابوشہاب کا نام عبدربہ بن نافع ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11607]، [ابن منصور 268]۔ شیبانی: ابواسحاق ہیں۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح إن كان عامر الشعبي سمعه منهما أو من أحدهما