عبداللہ بن شداد بن الہاد نے کہا: ابوحذیفہ کے آزاد کردہ غلام: سالم معرکہ یمامہ میں جاں بحق ہو گئے اور انہوں نے دو سو درہم میراث میں چھوڑے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ان (دراہم) کو ان کی ماں کے لئے روکے رکھو یہاں تک کہ وہ فوت ہو جائے۔
وضاحت: (تشریح حدیث 3015) مرنے والا اپنے پیچھے صرف ماں کو چھوڑے اور میت کے بیٹے، پوتے، بھائی، بہن کوئی نہ ہوں تو ماں کا مقررہ حصہ ثلث ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده قوي وأبو شهاب هو: عبد ربه بن نافع وأبو إسحاق الشيباني هو: سليمان بن أبي سليمان، [مكتبه الشامله نمبر: 3026]» اس اثر کی سند قوی ہے۔ ابوشہاب کا نام عبدربہ بن نافع ہے اور ابواسحاق کانام سلیمان بن ابی سلیمان الشیبانی ہے۔ دیکھئے: [عبدالرزاق 16237 وفيه: حتى تستكمه أو تموت]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده قوي وأبو شهاب هو: عبد ربه بن نافع وأبو إسحاق الشيباني هو: سليمان بن أبي سليمان