(حديث موقوف) حدثنا يعلى، حدثنا الاعمش، عن إبراهيم، قال: قال عبد الله: "الام عصبة من لا عصبة له، والاخت عصبة من لا عصبة له".(حديث موقوف) حَدَّثَنَا يَعْلَى، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: "الْأُمُّ عَصَبَةُ مَنْ لَا عَصَبَةَ لَهُ، وَالْأُخْتُ عَصَبَةُ مَنْ لَا عَصَبَةَ لَهُ".
ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: ماں اس کی عصبہ ہے جس کا اور کوئی عصبہ نہ ہو، اور بہن اس کی عصبہ ہے جس کا کوئی اور عصبہ نہ ہو۔
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات غير أنه منقطع، [مكتبه الشامله نمبر: 3029]» اس اثر کے رجال ثقات ہیں، لیکن ابراہیم کا لقاء سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے ثابت نہ ہونے کی وجہ سے منقطع ہے۔ دیکھئے: [ابن منصور 166]۔ نیز دیکھئے اثر رقم (2997)۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: رجاله ثقات غير أنه منقطع