سائب بن یزید نے بیان کیا: میں سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے ساتھ مکہ کی طرف روانہ ہوا، اور مدینہ واپسی تک میں نے انہیں رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی حدیث بیان کرتے نہیں سنا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 286]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن ماجه 29]، [مصنف ابن أبي شيبه 6277]، [المحدث الفاصل 752]