ایاس بن سلمہ نے اپنے والد سے روایت کیا، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے ہمارے اوپر اسلحہ تان لیا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔“
وضاحت: (تشریح حدیث 2555) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مسلمانوں کا ایک دوسرے پر اصلحہ اٹھانا، یا نکالنا جائز نہیں۔ امام نووی رحمہ اللہ نے کہا: جو شخص مسلمان پر ناحق ہتھیار اٹھا دے اور اسے حلال نہ جانے تو گنہگار ہے، اور جو حلال جانے تو وہ کافر ہے، اور یہ حدیث حلال جاننے والے پر محمول ہے، یا اس سے مراد یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ ہمارے طریقے پر نہیں ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2562]» اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 7053]، [مسلم 99]، [أبوعوانه 58/1]، [طبراني 16/7، 6344]، [أحمد 46/4]، [أبويعلی 7261، وغيرهم]