جنادہ بن ابی امیہ نے کہا کہ اگر میں نے سیدنا بسر بن ارطاة رضی اللہ عنہ کو نہ سنا ہوتا تو میں ہاتھ کاٹ دیتا، وہ کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، وہ فرماتے تھے: ”غزوے اور جہاد میں (چور کے) ہاتھ نہ کاٹے جائیں۔“
وضاحت: (تشریح احادیث 2526 سے 2528) مذکورہ بالا روایت کی اگر سند صحیح بھی ہو تو اس حدیث کا مطلب جمہور کے نزدیک یہ ہے کہ کوئی شخص مالِ غنیمت سے چوری کرے تو اس کے ہاتھ نہیں کاٹے جائیں گے، تاکہ مجاہدین میں بددلی نہ پھیلے، اور مجاہدین کی قلت نہ ہو جائے۔ واللہ اعلم۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 2534]» اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 4408]، [ترمذي 1450]، [نسائي 4994]، [أحمد 181/4، وغيرهم]