ابن ہرمز کے آزاد کردہ غلام عتاب سے مروی ہے، انہوں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کوئی جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھے اسے چاہئے کہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 242]» اس کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 6290]، [مسند أحمد 113/3] و [مشكل الآثار 166/1-168]