23. باب في الشُّرْبِ قَائِماً:
23. کھڑے ہو کر پانی پینے کا بیان
سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشک سے منہ لگا کر کھڑے کھڑے پانی پیا۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2170]»
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أحمد 376/6، 431]، [الشمائل للترمذي 215]، [طبراني 127/25، 307]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن