سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زنا سے پیدا ہونے والا بچہ، احسان کر کے جتانے والا، ماں باپ کا نافرمان اور ہمیشہ شراب پینے والا جنت میں داخل نہ ہو سکے گا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2138]» اس روایت کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [نسائي 5688]، [ابن حبان 3383]، [موارد الظمآن 91382]۔ لیکن پہلا جملہ اس روایت میں محل نظر ہے کیونکہ «لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى» کے تحت ولد الزنا کا کیا قصور ہے؟