ابوالبختری نے روایت کیا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کتنا ہی اچھا ہو (کلیجے میں ٹھنڈک ہو) جس چیز کو تم نہ جانتے ہو کہدو: «الله أعلم»
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف شريك متأخر السماع من عطاء، [مكتبه الشامله نمبر: 182]» اس قول کی سند بھی ضعیف ہے۔ ابوالبختری کا نام سعید بن فیروز ہے جن کا لقاء سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ثابت نہیں ہے۔ یہ روایت [الفقيه والمتفقه 71/2] میں کئی طرق سے موجود ہے، اور اس کے صحیح شواہد بھی موجود ہیں، معنی بھی صحیح ہے۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف شريك متأخر السماع من عطاء