ابوالبختری اور زاذان نے کہا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کتنی کلیجے کی ٹھنڈک ہے کہ جب مجھ سے ایسی چیز کے بارے میں پوچھا جائے جس کا مجھ کو علم نہیں اور میں کہدوں «الله أعلم»”اللہ زیادہ جاننے والا ہے“۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف خالد بن عبد الله متأخر السماع من عطاء، [مكتبه الشامله نمبر: 181]» اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [جامع بيان العلم 1405]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف خالد بن عبد الله متأخر السماع من عطاء