سیدنا بشر بن سحیم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو یا کسی آدمی کو حکم دیا کہ ایام تشریق میں اعلان کر دیں کہ ”جنت میں صرف مومن بندہ داخل ہو گا، اور یہ تشریق کے دن کھانے اور پینے کے ہیں۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1807]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [نسائي 5009]، [ابن ماجه 1720]، [أحمد 335/4]، [طبراني فى الكبير 1213]، [ابن خزيمه 2960، وغيرهم]