سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وقت سے پہلے (صدقہ زکاة) نکالنے کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اس کی اجازت دے دی۔ امام ابومحمد دارمی رحمہ اللہ نے کہا: میں اسی کا قائل ہوں اور زکاة واجب ہونے کے وقت سے پہلے زکاة نکالنے میں کوئی حرج نہیں۔
وضاحت: (تشریح حدیث 1673) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ سال گذرنے سے پہلے بھی زکاۃ دی جا سکتی ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 1676]» یہ حدیث مجموع طرق سے جید ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 1624]، [ترمذي 678]، [ابن ماجه 1795]