سیدنا مالک ابن بحینہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر یا عصر کی نماز میں دو رکعت پر کھڑے ہو گئے اور پھر تشہد کے لئے لوٹے نہیں، یہاں تک کہ اپنی نماز سے فارغ ہو گئے، پھر دو سجدے کئے پھر سلام پھیرا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1541]» یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 830، 1224]، [مسلم 87، 570]، [أبوداؤد 1034]