سیدنا ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز سے پہلے سونے کو اور نماز کے بعد بات چیت کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔
وضاحت: (تشریح حدیث 1466) عشاء کی نماز سے پہلے سونا مکروہ ہے اور عشاء کے بعد باتیں کرنا ممنوع ہے سوائے قرآن و حدیث کے، مراجعہ اور تلاوت کے، ذکر و اذکار اور بیوی و اہلِ خانہ و مہمان سے ضروری باتوں کے، فالتو باتوں میں وقت ضائع کرنا منع ہے، جلدی سونا اور جلدی جاگنا صحت کے لئے مفید اور شرعی لحاظ سے فائدہ مند ہے، جو لوگ ٹی وی، وی سی آر، فلم بینی اور ناچ گانے میں وقت ضائع کرتے ہیں انہیں اس حدیث پر غور کرنا چاہیے۔ «هدانا اللّٰه وإياهم» آمین۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1469]» یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 541]، [مسلم 647]، [أبوداؤد 398]، [نسائي 494]