سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا نماز میں (تشہد کے وقت) اس طرح دعا (اشارہ) کرتے تھے، ابن عیینہ نے اپنی انگلی سے اشارہ کیا اور ابوالولید نے (بتایا کہ) شہادت کی انگلی سے اشارہ کیا۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن من أجل ابن عجلان، [مكتبه الشامله نمبر: 1377]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 579]، [أبوداؤد 989]، [نسائي 1269]، [أبويعلی 5767، 6806]، [ابن حبان 1943]، [الحميدي 662، 903]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن من أجل ابن عجلان