64. باب قَدْرِ الْقِرَاءَةِ في الْمَغْرِبِ:
64. مغرب کی نماز میں قراءۃ کی مقدار کا بیان
سیدہ ام الفضل رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب کی نماز میں سورۂ مرسلات پڑھتے ہوئے سنا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1331]»
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 763]، [مسلم 462]، [أبويعلی 7071]، [ابن حبان 1832]، [الحميدي 340]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح