سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی نماز میں «والسماء والطارق» اور «والسماء ذات البروج» کی قرأت فرماتے تھے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 1322 سے 1325) ان روایات سے ثابت ہوا کہ ظہر کی پہلی دو رکعت میں لمبی قرأت کے ساتھ لمبا قیام کرنا چاہے، اس کی مقدار 30 آیت یا سورہ الم السجدة کے مساوی ہو، اور کبھی کبھی چھوٹی سورتیں بھی پڑھنا جائز ہے جیسا کہ اس آخری روایت سے واضح ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1327]» اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 796]، [ترمذي 307]، [نسائي 982]، [ابن حبان 1827]، [موارد الظمآن 465]