وابصۃ بن معبد سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے صفوں کے پیچھے اکیلے نماز پڑھی تو اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ اس (نماز) کو لوٹائے (یعنی دوبارہ پڑھے)، امام ابومحمد رحمہ اللہ نے کہا: میں یہی کہتا ہوں۔
تخریج الحدیث: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 1323]» تخریج اس روایت کی تخریج گذر چکی ہے۔ نیز دیکھئے: [ابن حبان 2201]