سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب شام کا کھانا سامنے ہو اور اقامت کہی جائے تو پہلے کھانا کھا لو۔“
وضاحت: (تشریح احادیث 1314 سے 1316) ان احادیث سے ثابت ہوا کہ نماز کے وقت اگر کھانا تیار ہو اور بھوک لگی ہو تو پہلے کھانے سے فارغ ہو جائیں تاکہ نماز پورے سکون و اطمینان سے ادا کی جائے اور دل و دماغ کھانے میں نہ لگار ہے۔ یہ اسلام کی رحمت و برکت ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1318]» اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 671]، [مسلم 557]، [أبويعلی 2796]، [ابن حبان 2066، وغيرهما]