عبداللہ بن ابی قتادہ نے اپنے والد سے روایت کیا کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نماز کے لئے اقامت کہی جائے تو جب تک مجھے دیکھ نہ لو کھڑے نہ ہو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1296]» یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 637]، [مسلم 604]، [نسائي 789]، [ابن حبان 1755]