سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صبح ہو جانے پر فجر کی نماز پڑھو کیونکہ یہ باعثِ اجر عظیم ہے۔“
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات غير أن ابن إسحاق قد عنهن ولكنه متابع كما في الرواية التالية، [مكتبه الشامله نمبر: 1253]» اس حدیث میں ابن اسحاق کا عنعنہ ہے، لیکن متابعت موجود ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 154]، [نسائي 547]، [ابن حبان 1489]، [الموارد 263]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: رجاله ثقات غير أن ابن إسحاق قد عنهن ولكنه متابع كما في الرواية التالية