ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ: ہم میں سے کسی کو جب حیض آتا تو رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کس کے ازار باندھنے کا حکم فرماتے، پھر ان سے مباشرت فرماتے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1087]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ تخریج (1073) پرگذر چکی ہے۔