حدثنا شهاب، قال: حدثنا حماد بن سلمة، عن حميد، عن انس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”إن السلام اسم من اسماء الله تعالى، وضعه الله في الارض، فافشوا السلام بينكم.“حَدَّثَنَا شِهَابٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”إِنَّ السَّلامَ اسْمٌ مِنْ أَسْمَاءِ اللهِ تَعَالَى، وَضَعَهُ اللَّهُ فِي الأَرْضِ، فَأَفْشُوا السَّلامَ بَيْنَكُمْ.“
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”السلام الله تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے زمین میں رکھا ہے، لہٰذا سلام کو آپس میں عام کرو۔“
تخریج الحدیث: «حسن: المعجم الكبير للطبراني: 182/10 عن ابن مسعود»
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 989
فوائد ومسائل: السلام کے معنی سلامتی اور تحفہ کے ہیں۔ا ور یہ اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام بھی ہے۔ جب یہ اللہ تعالیٰ کا نام ہو تو اس کے معنی ہوں گے:ہر قسم کے عیوب اور نقائص سے پاک۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 989