Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

الادب المفرد
كِتَابُ السَّلامِ
كتاب السلام
451. بَابُ: السَّلامُ اسْمٌ مِنْ أَسْمَاءِ اللهِ عَزَّ وَ جَلَّ
”السلام“ اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام ہے
حدیث نمبر: 989
حَدَّثَنَا شِهَابٌ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ‏:‏ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ‏:‏ ”إِنَّ السَّلامَ اسْمٌ مِنْ أَسْمَاءِ اللهِ تَعَالَى، وَضَعَهُ اللَّهُ فِي الأَرْضِ، فَأَفْشُوا السَّلامَ بَيْنَكُمْ‏.‏“
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: السلام الله تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے زمین میں رکھا ہے، لہٰذا سلام کو آپس میں عام کرو۔

تخریج الحدیث: «حسن: المعجم الكبير للطبراني: 182/10 عن ابن مسعود»

قال الشيخ الألباني: حسن

الادب المفرد کی حدیث نمبر 989 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 989  
فوائد ومسائل:
السلام کے معنی سلامتی اور تحفہ کے ہیں۔ا ور یہ اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام بھی ہے۔ جب یہ اللہ تعالیٰ کا نام ہو تو اس کے معنی ہوں گے:ہر قسم کے عیوب اور نقائص سے پاک۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 989