الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر

الادب المفرد
كتاب الأكابر
163. بَابُ فَضْلِ الْكَبِيرِ
163. بزرگوں کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 354
Save to word اعراب
حدثنا علي، قال‏:‏ حدثنا سفيان، حدثنا ابن ابي جريج، عن عبيد الله بن عامر، عن عبد الله بن عمرو بن العاص، يبلغ به النبي صلى الله عليه وسلم، قال‏:‏ ”من لم يرحم صغيرنا، ويعرف حق كبيرنا، فليس منا‏.‏“حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي جُرَيْجٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ‏:‏ ”مَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا، وَيَعْرِفْ حَقَّ كَبِيرِنَا، فَلَيْسَ مِنَّا‏.‏“
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا، اور ہمارے بڑے کا حق نہیں پہچانتا اور اس کی عزت و توقیر نہیں کرتا، وہ ہم سے نہیں ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب، باب الرحمة: 4943 و الترمذي: 1920 و الحميدي: 597 و ابن أبى شيبة: 214/5 و أحمد: 7073»

قال الشيخ الألباني: صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 354 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 354  
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بڑے کا حق اس کی عزت و توقیر ہے، خواہ وہ زیادتی بھی کرے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 354   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.