الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر

الادب المفرد
كتاب
107. بَابُ هَلْ يَقُولُ‏:‏ سَيِّدِي‏؟‏
107. کیا کسی کو سیدی کہا جاسکتا ہے؟
حدیث نمبر: 210
Save to word اعراب
حدثنا حجاج بن منهال، قال‏:‏ حدثنا حماد بن سلمة، عن ايوب، وحبيب، وهشام، عن محمد، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال‏:‏ ”لا يقولن احدكم‏:‏ عبدي وامتي، ولا يقولن المملوك‏:‏ ربي وربتي، وليقل‏:‏ فتاي وفتاتي، وسيدي وسيدتي، كلكم مملوكون، والرب الله عز وجل‏.‏“حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَيُّوبَ، وَحَبِيبٍ، وَهِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ‏:‏ عَبْدِي وَأَمَتِي، وَلاَ يَقُولَنَّ الْمَمْلُوكُ‏:‏ رَبِّي وَرَبَّتِي، وَلْيَقُلْ‏:‏ فَتَايَ وَفَتَاتِي، وَسَيِّدِي وَسَيِّدَتِي، كُلُّكُمْ مَمْلُوكُونَ، وَالرَّبُّ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ‏.‏“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی قطعاً ایسا نہ کہے: میرا بندہ اور میری بندی، اور غلام ہرگز نہ کہے: ربی و ربتی، مالک کو چاہیے کہ وہ غلام اور لونڈی کو میرے نوجوان، میری جواں کہہ کر پکارے اور غلام کو چاہیے کہ وہ یا سیدی کہہ کر مالک کو آواز دے۔ تم سب کے سب اللہ تعالیٰ کے غلام ہو اور رب اللہ عزوجل ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أبوداؤد، الأدب، باب لا يقول المملوك ربي ربتي: 4975 و النسائي فى الكبرىٰ: 9999 - الصحيحة: 803 و عمل اليوم و الليلة: 243»

قال الشيخ الألباني: صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 210 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 210  
فوائد ومسائل:
رب کے معنی ہیں پالنے والا اور قائم رکھنے والا اور یہ وصف حقیقتاً صرف اللہ تعالیٰ کی ذات میں پایا جاتا ہے اس لیے وہی رب کہلوانے کا حق دار ہے۔ غلام کو چاہیے کہ اپنے آقا کو ان الفاظ سے نہ پکارے، البتہ سیدی، میرے آقا میرے مالک کہہ کر پکار سکتا ہے کیونکہ یہاں سیادت کا مطلب ریاست اور حکومت ہے اور مرتبہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کیا ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 210   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.