الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر

الادب المفرد
كتاب
80. بَابُ فَضْلِ مَنْ مَاتَ لَهُ الْوَلَدُ
80. اس شخص کی فضیلت جس کا بچہ فوت ہو جائے
حدیث نمبر: 145
Save to word اعراب
حدثنا عياش، قال‏:‏ حدثنا عبد الاعلى، قال‏:‏ حدثنا سعيد الجريري، عن خالد العبسي قال‏:‏ مات ابن لي، فوجدت عليه وجدا شديدا، فقلت‏:‏ يا ابا هريرة، ما سمعت من النبي صلى الله عليه وسلم شيئا تسخي به انفسنا عن موتانا‏؟‏ قال‏:‏ سمعت من النبي صلى الله عليه وسلم يقول‏:‏ ”صغاركم دعاميص الجنة‏.‏“حَدَّثَنَا عَيَّاشٌ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ خَالِدٍ الْعَبْسِيِّ قَالَ‏:‏ مَاتَ ابْنٌ لِي، فَوَجَدْتُ عَلَيْهِ وَجَدَا شَدِيدًا، فَقُلْتُ‏:‏ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، مَا سَمِعْتَ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا تُسَخِّي بِهِ أَنْفُسَنَا عَنْ مَوْتَانَا‏؟‏ قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ‏:‏ ”صِغَارُكُمْ دَعَامِيصُ الْجَنَّةِ‏.‏“
خالد عبسی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میرا ایک بیٹا فوت ہوا تو میں شدید غمزدہ ہوا، بالآخر میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا کہ آپ نے اس بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ نہیں سنا جس سے ہمیں فوت شدگان کے بارے میں سکون ملے؟ انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: تمہارے چھوٹے بچے جنت کی تتلیاں ہیں۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم، البر و الصلة، باب فضل من يموت له: 2635 و أحمد: 10325 - الصحيحة: 431»

قال الشيخ الألباني: صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 145 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 145  
فوائد ومسائل:
(۱)مطلب یہ ہے کہ وہ جنت میں جدھر جاتے ہیں انہیں کوئی رکاوٹ نہیں۔ بلکہ صحیح مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ وہ اپنے والدین کو ملیں گے تو ان کا دامن پکڑ لیں گے اور اس وقت تک نہیں چھوڑیں گے جب تک اللہ انہیں اور ان کے والدین کو جنت میں داخل نہ کر دے۔ (صحیح مسلم، البر والصلة، حدیث:۲۶۳۵)
(۲) یہ حکم مسلمان بچوں کا ہے۔ کافروں کے بچے اپنے والدین کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکیں گے۔ البتہ بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ کافروں کے بچے جنت میں جائیں گے۔ (بخاري:۷۰۴۷)
(۳) خیرون القرون میں مسلمان اپنے غم کا مداوا قرآن و احادیث کی بشارتوں سے کرتے تھے کہ اللہ آخرت میں اس کا صلہ دے گا۔ اس لیے مسلمان کو مصائب اور تکالیف میں صبر سے کام لینا چاہیے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 145   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.