حدثنا عبد الله بن صالح قال: حدثني الليث قال: حدثني جعفر بن ربيعة، عن عبد الرحمن بن هرمز، عن ابي هريرة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم انه قال: إذا سمعتم صياح الديكة من الليل، فإنها رات ملكا، فسلوا الله من فضله، وإذا سمعتم نهاق الحمير من الليل، فإنها رات شيطانا، فتعوذوا بالله من الشيطان.حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ قَالَ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ قَالَ: حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: إِذَا سَمِعْتُمْ صِيَاحَ الدِّيَكَةِ مِنَ اللَّيْلِ، فَإِنَّهَا رَأَتْ مَلَكًا، فَسَلُوا اللَّهَ مِنْ فَضْلِهِ، وَإِذَا سَمِعْتُمْ نُهَاقَ الْحَمِيرِ مِنَ اللَّيْلِ، فَإِنَّهَا رَأَتْ شَيْطَانًا، فَتَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم رات کو مرغوں کی آواز سنو تو اللہ تعالیٰ سے اس کے فضل کا سوال کرو، کیونکہ وہ فرشتے کو دیکھ کر آواز نکالتے ہیں۔ اور جب تم رات کو گدھوں کے رینکنے کی آواز سنو تو اللہ تعالیٰ کی شیطان سے پناہ طلب کرو، کیونکہ وہ شیطان کو دیکھ کر آواز نکالتے ہیں۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب بدء الخلق: 3303 و مسلم: 2729 و أبوداؤد: 5102 و الترمذي: 3459 و النسائي فى الكبريٰ: 10713»
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1236
فوائد ومسائل: قاضی عیاض رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ مرغ کی اذان سن کر دعا کا حکم اس لیے ہے تاکہ فرشتے اس کی دعا پر آمین کہیں اور اللہ تعالیٰ سے اس بندے کے لیے استغفار کریں۔ نیز معلوم ہوا کہ یہ بھی رات کے وقت کے ساتھ خاص ہے کیونکہ مطلق کو مقید پر محمول کیا جائے گا۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1236