حدثنا خليفة، قال: حدثنا ابو عاصم، قال: حدثنا ابن جريج، عن ابي الزبير، عن جابر، انه سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول: ”إذا دخل الرجل بيته، فذكر الله عز وجل عند دخوله، وعند طعامه، قال الشيطان: لا مبيت لكم ولا عشاء، وإذا دخل فلم يذكر الله عند دخوله قال الشيطان: ادركتم المبيت، وإن لم يذكر الله عند طعامه قال الشيطان: ادركتم المبيت والعشاء.“حَدَّثَنَا خَلِيفَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ”إِذَا دَخَلَ الرَّجُلُ بَيْتَهُ، فَذَكَرَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ عِنْدَ دُخُولِهِ، وَعِنْدَ طَعَامِهِ، قَالَ الشَّيْطَانُ: لاَ مَبِيتَ لَكُمْ وَلاَ عَشَاءَ، وَإِذَا دَخَلَ فَلَمْ يَذْكُرِ اللَّهَ عِنْدَ دُخُولِهِ قَالَ الشَّيْطَانُ: أَدْرَكْتُمُ الْمَبِيتَ، وَإِنْ لَمْ يَذْكُرِ اللَّهَ عِنْدَ طَعَامِهِ قَالَ الشَّيْطَانُ: أَدْرَكْتُمُ الْمَبِيتَ وَالْعَشَاءَ.“
سيدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب کوئی شخص گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا کھاتے وقت اللہ کا نام لیتا ہے تو شیطان (اپنے چیلوں کو) کہتا ہے: یہاں تمہارے لیے رات گزارنے کی جگہ ہے نہ کھانا۔ اور جب گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ کا نام نہ لے تو شیطان کہتا ہے: تمہیں رات گزارنے کی جگہ مل گئی، اور اگر کھانا کھاتے وقت الله کا نام نہ لے تو شیطان کہتا ہے کہ: تمہیں رات گزارنے کی جگہ اور کھانا دونوں مل گئے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم، كتاب الأشربة: 2018 و أبوداؤد: 3765 و النسائي فى الكبرىٰ: 6724 و ابن ماجه: 3887»
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1096
فوائد ومسائل: گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا کھاتے وقت اہتمام سے اللہ تعالیٰ کا نام لینا چاہیے تاکہ شیطان کے شر سے محفوظ رہا جائے۔ اکثر و بیشتر لوگ ان اوقات پر دعا پڑھنا بھول جاتے ہیں۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1096