الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 924
فوائد:
ایک دوسری حدیث میں ہے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِذَا ذُکِّرْتُمْ بِاللّٰهِ فَانْتَهُوْا)) (سلسلة الصحیحة، رقم: 1319) .... ”جب تمہیں اللہ تعالیٰ کے نام پر وعظ ونصیحت کی جائے۔ تو باز آجاؤ۔“
معلوم ہوا جس کو اللہ ذوالجلال کا واسطہ دیا جائے، اس کو اللہ ذوالجلال کی شان وعظمت کا خیال رکھتے ہوئے اگر اس کام سے رکنے کا یا کرنے کا مطالبہ کیا جائے تو اس کو پورا کرنا چاہیے۔
مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 924