مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر

مسند اسحاق بن راهويه
جہاد کے فضائل و مسائل
حدیث نمبر: 506
Save to word اعراب
اخبرنا النضر بن شميل، نا ابن عون، عن مسلم بن بديل، عن ابي هريرة، قال: جاء رجل إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فذكر دوسا، فقال: ائتهم فذكر رجالهم ونساءهم، فرفع النبي صلى الله عليه وسلم يديه، فقال الرجل: إنا لله وإنا إليه راجعون، هلكت دوس ورب الكعبة، فرفع النبي صلى الله عليه وسلم يديه فقال: ((اللهم اهد دوسا)).أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، نا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ بُدَيْلٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ دَوْسًا، فَقَالَ: ائْتِهِمْ فَذَكَرَ رِجَالَهُمْ وَنِسَاءَهُمْ، فَرَفَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَيْهِ، فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، هَلَكَتْ دَوْسٌ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، فَرَفَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَيْهِ فَقَالَ: ((اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا)).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو اس نے دوس قبیلے کا ذکر کیا، اس نے کہا: وہ لوگ اور اس نے ان کے مردوں اور عورتوں کا ذکر کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ اٹھائے، اس آدمی نے کہا: «انا لله وانا اليه راجعون»، رب کعبہ کی قسم! دوس والے ہلاک ہو گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ اٹھائے، اور فرمایا: اے اللہ! دوس قبیلے والوں کو ہدایت نصیب فرما۔

تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الجهاد، باب الدعاء للمشركين الخ، رقم: 2937، مسلم، كتاب فضائل الصحابة، باب من فضائل غفار الخ، رقم: 2524. صحيح ابن حبان، رقم: 980.»

مسند اسحاق بن راہویہ کی حدیث نمبر 506 کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 506  
فوائد:
مذکورہ حدیث سے قبیلہ دوس کی فضیلت ثابت ہوتی ہے، یہ قبیلہ یمن میں رہتا تھا، کیونکہ دوس عین میں ایک قوم ہے اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اسی قبیلے سے تھے۔ صحیح بخاری میں ہے یہ دعا کروانے والے سیدنا طفیل بن عمرو دوسی رضی اللہ عنہ تھے۔ (بخاري، کتاب المغازی، رقم: 4392)
نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کا یہ نتیجہ نکلا کہ اس قبیلے کے لوگ مسلمان ہوگئے۔ (فتح الباري: 8؍ 128۔ شرح حدیث:4392)
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 506   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.