بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر

بلوغ المرام
बुलूग़ अल-मराम
خرید و فروخت کے مسائل
ख़रीदने और बेचने के नियम
15. باب المساقاة والإجارة
15. آبپاشی اور زمین کو ٹھیکہ پر دینے کا بیان
१५. “ सिंचाई और ज़मीन को ठेके पर देना ”
حدیث نمبر: 769
Save to word مکررات اعراب Hindi
وعن ثابت بن الضحاك رضي الله عنه: ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم نهى عن المزارعة وامر بالمؤاجرة رواه مسلم ايضا.وعن ثابت بن الضحاك رضي الله عنه: أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم نهى عن المزارعة وأمر بالمؤاجرة رواه مسلم أيضا.
سیدنا ثابت بن ضحاک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزارعت سے منع فرمایا ہے اور ٹھیکہ پر دینے کی اجازت مرحمت فرمائی ہے۔ (مسلم)
हज़रत साबित बिन ज़हाक रज़ि अल्लाहु अन्ह से रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने मुज़ारअत (बटाई) से मना किया है और ठेके पर देने की अनुमति दी है। (मुस्लिम)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، البيوع، باب في المزارعة والمؤاجرة، حديث:1549.»

Narrated Thabit bin Dahhak (RA): Allah's Messenger (ﷺ) forbade al-Muzara'ah (employing people on land for a share of the produce), and ordered al-Mu'ajara (renting it out for cash). [Reported by Muslim].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 769 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 769  
تخریج:
«أخرجه مسلم، البيوع، باب في المزارعة والمؤاجرة، حديث:1549.»
تشریح:
1. یہ حدیث مزارعت کی ممانعت پر دلالت کرتی ہے اور بظاہر ان احادیث کے معارض و مخالف ہے جن میں اس کی اجازت دی گئی ہے۔
مگر ابوداود میں حضرت عروہ بن زبیر کی روایت سے یہ اشکال رفع ہو جاتا ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کو معاف فرمائے‘ میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اس حدیث کا مجھے ان سے زیادہ علم ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دو انصاری آدمی آئے‘ دونوں جھگڑ رہے تھے۔
یہ صورتحال دیکھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تمھاری یہ حالت ہے تو پھر کھیتیاں ٹھیکے پر نہ دیا کرو۔
(سنن أبي داود‘ البیوع‘ باب في المزارعۃ‘ حدیث:۳۳۹۰) چنانچہ حضرت رافع نے آپ کا فرمان: کھیتیاں ٹھیکے پر نہ دیا کرو۔
سن لیا۔
حضرت زید کی مراد یہ تھی کہ حضرت رافع نے حدیث کا پہلا حصہ نہیں سنا‘ لہٰذا یہ مقصود میں مخلّ ہوا ہے۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا قول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع تو نہیں فرمایا‘ البتہ یہ فرمایا تھا: تم میں سے کسی ایک کا اپنی زمین کو فائدہ اٹھانے کے لیے دے دینا بہتر ہے بہ نسبت اس کے کہ وہ اس کے بدلے میں معلوم و متعین محصول لے۔
اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس حدیث میں جو نہی ہے وہ قبل از اسلام رائج طریقے کے بارے میں ہے جس کا ذکر سابقہ حدیث میں ہو چکا ہے۔
2. اس حدیث میں جو ممانعت وارد ہوئی ہے بعض علماء نے اسے نہی تنزیہی پر محمول کیا ہے۔
دراصل بات یہ تھی کہ آغاز اسلام میں مہاجرین بالخصوص حاجت مند و ضرورت مند تھے۔
ان کے پاس زمینیں نہیں تھیں۔
انصار کے پاس زائد زمینیں کافی تھیں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جس طرح انصار و مہاجرین میں بھائی چارہ‘ یعنی مؤاخات قائم فرمائی تھی‘ اسی طرح انصار کو یہ ترغیب بھی دی کہ وہ اپنے بے وطن بھائیوں کو کوئی محصول وصول کیے بغیر زمینیں دیں اور ان سے کوئی محصول وصول نہ کریں۔
یہ نہی تنزیہی اب بھی بدستور موجود ہے‘ منسوخ نہیں ہوئی‘ یا پھر اس سے مراد وہی صورت ہوگی جس میں کسی ایک فریق کے لیے دھوکا اور فریب کا امکان ہو۔
«أَمَرَ بِالْمُؤَاجَرَۃِ» کا جملہ اسی مفہوم کی غمازی کر رہا ہے‘ نیز اجارہ پر دینے سے دوسرے کو آسانی اور سہولت ہوتی ہے‘ اس لیے ابتدا میں مزارعت سے منع فرما دیا تھا مگر جب زمین کی بہتات ہوگئی تو پھر یہ پابندی ختم ہوگئی۔
راویٔ حدیث:
«حضرت ثابت بن ضحاک رضی اللہ عنہ» ‏‏‏‏ ابویزید ان کی کنیت ہے۔
ثابت بن ضحاک بن خلیفہ نام ہے۔
انصاری ہیں۔
خزرج کے قبیلۂاشہل سے ہونے کی وجہ سے خزرجی اشہلی کہلائے۔
مشہور صحابی ہیں۔
ان صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم میں سے ایک ہیں جنھوں نے بیعت رضوان کی تھی۔
اس وقت یہ چھوٹے تھے۔
ایک قول کی رو سے ۴۵ہجری میں وفات پائی‘ مگر صحیح یہ ہے کہ ابن زبیر کے ہنگامے کے ایام میں ۶۴ ہجری میں فوت ہوئے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 769   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.