وعنه: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم امره ان يجهز جيشا فنفدت الإبل فامره ان ياخذ على قلائص الصدقة قال: فكنت آخذ البعير بالبعيرين إلى إبل الصدقة. رواه الحاكم والبيهقي ورجاله ثقات.وعنه: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم أمره أن يجهز جيشا فنفدت الإبل فأمره أن يأخذ على قلائص الصدقة قال: فكنت آخذ البعير بالبعيرين إلى إبل الصدقة. رواه الحاكم والبيهقي ورجاله ثقات.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے ہی مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک لشکر کی تیاری کا حکم دیا۔ اونٹ ختم ہو گئے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو صدقہ کے اونٹوں پر (ادھار اونٹ) لینے کا حکم ارشاد فرمایا راوی کہتے ہیں میں ایک اونٹ، صدقہ کے دو اونٹوں کے بدلہ لیتا تھا۔ اسے حاکم اور بیہقی نے روایت کیا ہے اس کے ثقہ ہیں۔
हज़रत अब्दुल्लाह बिन अमरो बिन आस रज़ि अल्लाहु अन्हुमा से ही रिवायत है कि नबी करीम सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने उन को एक सैनिक दल की तैयारी का हुक्म दिया । ऊंट ख़त्म हो गए । तो आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने उन को सदक़े के ऊँटों के बदले (उधार ऊंट) लेने का हुक्म दिया रावी कहते हैं कि मैं एक ऊंट सदक़े के दो ऊँटों के बदले में लेता था । इसे हाकिम और बैहक़ी ने रिवायत किया है इस के सक़ा हैं ।
Narrated 'Abdullah bin 'Amr bin al-Aas (RA):
Allah's Messenger (ﷺ) cursed the one who bribes and the one who takes bribes. [Reported by Abu Dawud and at-Tirmidhi, who graded it Sahih (authentic)].
تشریح: حیوانات کو بطور قرض خریدنا جائز ہے بشرطیکہ ایک طرف سے نقد اور دوسری طرف سے ادھار ہو‘ جیسے کہ مذکورہ روایت میں ہے‘ مگر دونوں طرف سے ادھار بالکل ناجائزہے۔ امام شافعی ‘ امام مالک رحمہما اللہ اور جمہور اس بیع کو جائز کہتے ہیں جبکہ احناف حیوانات کا قرض لینا جائز نہیں سمجھتے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 708
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3357
´جانور کے بدلے جانور کو ادھار بیچنے کے جواز کا بیان۔` عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک لشکر تیار کرنے کا حکم دیا، تو اونٹ کم پڑ گئے تو آپ نے صدقہ کے جوان اونٹ کے بدلے اونٹ (ادھار) لینے کا حکم دیا تو وہ صدقہ کے اونٹ آنے تک کی شرط پر دو اونٹ کے بدلے ایک اونٹ لیتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب البيوع /حدیث: 3357]
فوائد ومسائل: 1۔ ایک طرف سے نقد اوردوسری طرف سے ادھار ہو تو جائز ہے۔ جیسے کہ اس حدیث میں ہے۔ مگر دونوں طرف سے ادھار بالکل ناجائز ہے۔
2۔ سابقہ باب کی حدیث سے بھی جانوروں کی جانوروں سے بیع میں کمی بیشی اور ایک طرف کے ادھار کا جواز واضح ہوتا ہے۔ یہ دونوں حدیثیں ان لوگوں کے خلاف حجت ہیں۔ جو ناپ تول کی طرح گننے کی اشیاء کو بھی ربا تعداد کو بھی ربا الفضل کی علت میں شامل کرتے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے (درهما بدرهمين يا دينار ا بدينارين) فرمایا تو اس کی وجہ یہ ہے کہ درہم ودینار کا انحصار وزن پر تھا۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3357